Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک طبی نسخہ ہے جو کہ شادی شدہ مرد حضرات اور خاص طور پر جن کو جراثیم کی کمی کا مسئلہ ہے ان کیلئے تو یہ نسخہ اکسیر ہے۔
ھوالشافی: ثعلب مصری دو تولہ‘ ثعلب پنجہ دو تولہ‘ موصلی سنبھل ایک تولہ‘موصلی سفید (انڈین) ایک تولہ‘ موصلی سیاہ ایک تولہ‘ گوکھرو پچاس گرام‘ ستاور ڈیڑھ تولہ‘ لاجونتی ایک تولہ‘ بہوپھلی پچاس گرام‘ گوندببول پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ تالمکھانہ دو تولہ‘ کوزہ مصری دوسوگرام‘ نشاستہ پچاس گرام۔تمام اشیاء(سوائے چھلکا اسپغول) کو کوٹ پیس کر مکس کرلیں ۔مکس کرنے کے بعداس میں چھلکا اسپغول ملادیں۔صبح و شام دوبڑے چمچ نیم گرم دودھ ایک گلاس کے ساتھ کھائیں۔ چند ہفتے چند مہینے لگاتار کھائیں اور اس کاکمال خود دیکھیں۔ میں نے بے شمار کو استعمال کروایا الحمدللہ جس جس نے بھی کھایا اس کی ازدواجی خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ جن احباب کو جراثیم کی کمی کا مسئلہ تھا اور اس وجہ سے وہ اب تک بے اولاد تھے ۔یہ نسخہ چند ہفتے کھانے کےبعد جب انہوں نے ٹیسٹ کروائے تو وہ خود بھی حیران رہ گئے۔ اس نسخہ کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔