محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے اور آپ یونہی خدمت انسانیت کرتے رہیں۔ آمین! ایک دوست نے ناف ٹل جانے کا عمل بخشا ہے اور اسے بھی کسی صاحب نے بخشا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی کی ناف یا گولا ٹل جائے تو ایک بار درودابراہیمی پڑھ کر تین بار اپنے سیدھے ہاتھ پر کہنی سے لے کر چھوٹی انگلی تک پھونک ماریں اور اس کا نام لے کر چیک کریں اگر ناف ہے تو ایک بار سورۂ فاتحہ‘ دو بار سورۂ اخلاص اور تین بار سورۂ ناس پڑھ کر دم کردیں‘ دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہو انشاء اللہ ناف ٹھیک ہوجائے گی اور گولا چیک کرنے کیلئے ایک بار درود ابراہیمی اور ایک بار سورۂ الم نشرح پڑھ کر چیک کریں ٹھیک کرنے کیلئے وہی اوپر والا طریقہ ہے۔ آزمودہ ہے اور کامیاب علاج ہے۔