Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ آج آپ کے ٹوٹکہ سیکشن کیلئے اپنے آزمودہ چند ٹوٹکے بھیج رہی ہوں۔ بچے کا بستر پر پیشاب کرنا: اگر بچہ بستر پر پیشاب کرنے کا عادی ہے تو اسے رات کو سوتے وقت دیسی شکر (گُڑ) چوسنے کو دیں۔ آئینہ چمکانا: گیلے اخبار کے ٹکڑے پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر شیشہ کو خوب رگڑیں آئینہ جھل مل چمکنے لگے گا۔ تازہ دال اور سفید چاول: دال چاول پکاتے وقت اگر اس میں تھوڑی سی لونگیں ڈال دیں تو تیار ہونے والی دال زیادہ عرصہ تک تازہ رہے گی‘ چاول پکانے سے قبل پانی میں نصف لیموں کا رس شامل کردیں‘ پکے ہوئے چاولوں کا رنگ زیادہ سفید ہوجائے گا۔ موم بتی کی عمر بڑھائیں: موم بتی کو جلانے سے قبل ریفریجریٹر میں رکھنے سے وہ زیادہ دیر تک جلتی ہے۔ شکردانی کو چیونٹیوں سے بچائیں: شکردانی میں تین سے چار عدد لونگیں ڈال دینے سے چیونٹیاں اس سے دور رہیں گی۔ فرائی مچھلی: مچھلی فرائی پین میں تلتے وقت نہ چپکے اس کیلئے فرائی پین میں تھوڑا سا نمک ڈال کر سُرخ کرلیں پھر گھی یا تیل ڈالیں اس میں مچھلی فرائی کریں گی تو مچھلی چپکے گی نہیں۔(اُجالانعیم)