محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ اور آپ کا درس بہت شوق اور عقیدت سے سنتا ہوں‘ درس میں بتائے گئے اعمال نے میری زندگی میں سکون بھر دیا ہے‘ میرے ایک دوست کے گھر ہروقت جھگڑا رہتا تھا‘ ایک مرتبہ پریشان تھا میں نے اسے درس میں بتایا گیا ایک عمل بتایا کہ جیسے ہی جھگڑا شدت اختیار کرلے اس وقت یہ الفاظ پڑھ کر پھونکنا‘ اس نے ایسا ہی کیا‘ صرف پندرہ منٹ کے اندر جھگڑا ختم ہوگیا اور ایسا ختم ہوا کہ جیسے پہلے کبھی اس گھر میں جھگڑا ہوا ہی نہیں اور حالات ایک سال گزر جانے تک پرسکون ہیں۔ وہ الفاظ یہ ہیں:۔ وَاللہُ اَشَدُّوْ جہاں جھگڑا ہورہا ہو‘ یہ الفاظ بار بار پڑھ کر پھونک ماریں۔ مزید ایک تجربہ: میں ایک حاملہ خاتون کو عبقری دواخانہ کا ’’مشروب عبقری‘‘ کا مشورہ دیا‘ اسے جو خون کی کمی تھی اور دوسری تکالیف حیرت انگیز طور پر ختم ہوگئیں۔ (محمد عمرخان)