Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری شمارہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالے میں بہت اچھے اچھے ٹوٹکے اور وظائف ہوتے ہیں جن سے ہماری پریشانیاں اور بیماریاں دونوں دور ہورہی ہیں۔ میں عبقری میں آئے ٹوٹکے بہت سی خواتین کو بھی بتاتی ہوں جنہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میں کچھ ٹوٹکے اپنی امی کے آزمودہ بھیج رہی ہوں۔ یقیناً قارئین کو بھرپور فائدہ ہوگا۔پیٹ کا ہر مسئلہ حل: انار دانہ اور زیرہ سفید آدھا آدھا چمچ ثابت نگل لیں‘ پیٹ کا کوئی مسئلہ ہو فوری حل ہوجاتا ہے۔موشن اور مروڑ: پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہوں اور ساتھ موشن بھی لگے ہوں تو سیون اپ کی بوتل میں اسپغول کی بھوسی تھوڑی سی ڈال کر پی لیں۔اس ٹوٹکہ سے آرام آجاتا ہے۔نزلے زکام اور دماغی کمزوری کا علاج: بادام اور خشخاش پانی میں دو سے تین گھنٹے بھگودیں‘ صبح اٹھ کر کونڈی میں ایک کپ دودھ ڈال کر پیس لیں۔ دودھ‘ بادام‘ خشخاش جو پسا ہو اس میں دیسی گھی کا ایک چمچ گرم گرم ڈال دیں۔ تڑکہ سا لگ جائے گا۔ چینی ڈال کر روزانہ رات کو پی لیں۔محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام رسالہ عبقری میں شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)