محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دھدر ایک جلدی بیماری ہے جو ہاتھ ‘ پاؤں یا جسم کے کسی بھی حصےپر نمودار ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے تلسی کے پتے یا بیری کے پتے توڑ کر رگڑ کر ملنے سے نشان مٹ جاتے ہیں‘ نشان مٹنے کے بعد چند دن اس کا استعمال لازمی کریں۔ کبھی دوبارہ نہ ہوں گے ان شاء اللہ۔ (صوفی محمد شفیع جٹ‘ ڈیرہ غازیخان)