Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ اور آپ کا درس بہت شوق سے پڑھتے اور سنتے ہیں۔مجھے کچھ عرصہ پہلے یرقان کی شکایت ہوگئی تھی‘ میں بہت پریشان تھی کہ ایک مرتبہ رسالہ میں وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینے کے کرشمات پڑھے‘ میں نے ہر وضو کے بعد بتائے گئے طریقہ یعنی وضو مکمل کرنے کے بعد تین گھونٹ پانی کے پینے ہیں‘ پہلے گھونٹ پر اللہ شافی۔ دوسرے گھونٹ پر اللہ معافی۔ تیسرے گھونٹ پر اللہ کافی پڑھنا ہے۔ یہ عمل کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کرنے سے میرا یرقان ختم اور ساتھ چہرے پر دانے تھے جن کی وجہ سے کافی پریشان تھی وہ بھی ختم ہوگئے۔ (فضہ منصور)