Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ابھی گزشتہ دنوں مجھے یرقان کا ایک نسخہ ملا جیسے ہی مجھے معلوم ہوا میں نے کاغذ قلم اٹھایا اور عبقری کےنام خط لکھنا شروع کردیا۔ نسخہ یہ ہے:۔ ہمارے ہاں تندور والے کو یرقان کا مرض لاحق ہوگیا‘ کوئی پیلا یرقان کہے‘ کوئی کالایرقان بتائے‘ بیچارہ بہت زیادہ پریشان تھا‘ اسے ایک بابا جی نے دیہاتی ٹوٹکہ بتایا‘ اس نے وہ استعمال کیا تو صرف تین دن میں وہ تندرست ہوگیا۔ ٹوٹکہ یہ ہے: ھوالشافی: ایک گلاس کھٹی چاٹی کی لسی میں دو مکئی کے دانہ کے برابر پھٹکڑی سفید ڈال کر پینی ہے۔ ایک گلاس رات سوتے وقت پی لیں اور ایک گلاس صبح اٹھ کر پی لیں۔ تندور والا صرف تین دن میں تندرست ہوگیا تھا۔   (محمد ادریس‘ ایبٹ آباد)