Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس شمارے سے میں نے بہت سے وظائف اور ٹوٹکے آزمائے۔ الحمدللہ بھرپور فوائد حاسل ہوتے ہیں۔ بعض میں نے آزمائے اور بعض لوگوں کو بتائے۔ انہی ٹوٹکوں میں سے چند قارئین عبقری کو لوٹارہا ہوں:۔1۔ جب بھی ٹریفک میں پھنس جاتا ہوتو پہلا کلمہ یا سورۂ الم نشرح یا درود شریف پڑھنا شروع کردیتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کہیں نہ کہیں سےراستہ نکال دیتے ہیں۔ 2۔ نوزائیدہ بیٹا بہت روتا تھا تو سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا‘ بچے نے ہروقت رونا چھوڑ دیا۔ 3۔ قبض کیلئے ایک مرتبہ درودابراہیمی کا عمل کیا یعنی ہاتھ سینے پر رکھ کر درود ابراہیمی پـڑھتے جائیں اور ساتھ ہاتھ نیچے پیٹ تک لیتے جائیں۔ میں اور میری اہلیہ نے یہ عمل کیا‘ ہمارا مسئلہ حل ہوگیا۔ (عثمان ممتاز‘لاہور)