محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس گردے کی پتھری کا ایک وظیفہ ہے جس کے کرنے سے گردے کی پتھری باآسانی نکل جاتی ہے۔ چھ سال سے میرے گردوں میں پتھری تھی‘ علاج کرا کرا کر تھک چکا تھا پھر میرے ماموں دبئی سے آئے تو انہوں نے بتایا میں نے یہ وظیفہ استعمال کیا تو اللہ کا کرم ہے آج تک میرے گردے میں پتھری نہیں ہوئی۔ اول وآخر 14 مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 74 کو 14 مرتبہ خلوص نیت کے ساتھ پڑھنا ہے۔ انشاء اللہ میرے مالک نے چاہا تو دس دن کے اندر اندر پتھری ختم ہوجاتی ہے۔ (شیر علی‘ راولپنڈی)