Search

ابن بریدہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ چار سے محبت کروں اور یہ بھی مجھے بتایا کہ وہ خود بھی ان سے محبت کرتا ہے‘ عرض کی گئی یارسول اللہ ﷺ ان کے نام بتادیں‘ آپ ﷺ نے فرمایا : علی ان میں سے ہے‘ یہ تین بار کہا اور ابوذر مقداد اور سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں‘ مجھے حکم دیا کہ ان سے محبت کروں اور یہ بھی بتایا کہ وہ خود بھی ان سے محبت کرتا ہے۔ (ترمذی‘ مسند احمد)
عبدالرحمٰن بن حُمید اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ سعید بن زید نے کچھ لوگوں کی موجودگی میں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دس آدمی جنت میں ہوں گے۔ ابوبکر جنت میں‘ عمر جنت میں ‘ عثمان ، علی، زبیر ، طلحہ، عبدالرحمٰن، ابوعبیدہ اور سعد بن ابی وقاص ہیں۔ راوی کہتا ہے کہ نو شمار کیے۔ دسواں ذکر نہیں کیا تو لوگوں نے کہا ہم آپ کو اللہ کی قسم دیتے ہیں اے ابااعور دسواں کون ہے تو کہا تم نے مجھے اللہ کی قسم دی ہے (تو سنو) ابوالاعور جنت میں۔(ترمذی شریف)