Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک دانت درد سے نجات کا ٹوٹکہ ہے جو قارئین عبقری کیلئے حاضر ہے۔ اگر آپ کے دانت میں کسی قسم کی کوئی تکلیف ہو تو پاؤ پانی میں امرود کے تین سے چار پتے ابال لیں اور تھوڑی دیر کیلئے اس میں سرخ پھٹکڑی کا ٹکڑا رکھ دیں اور پھٹکڑی کا ٹکڑا نکال دیں‘ اسی پانی سے کلی کرلیں‘ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ کلی کرنے سے پہلے اسی پانی پر ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور درودشریف ضرور پڑھ لیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آرام آجائے گا۔ (عثمان)