Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو ہفتے پہلے کی بات ہے میں ریواز گارڈن لاہور میں دو دوستوں کے ساتھ بیٹھا برگر کھا رہا تھا تو عبقری کے اعمال کے حوالے سے بات شروع ہوئی تو میرےایک دوست نے ایک عجیب بات بتائی اس نے کہا کہ میرا ایک دوست امریکہ میں رہتا ہے اس کا میرے پاس فون آیا اس نے کہا کہ میں بیس سال سے بےاولاد تھا میں نے اور میری اہلیہ نے اپنا روحانی اور جسمانی علاج کروایا جو ممکن ہو سکتا تھا ڈاکٹروں نے مایوسی کا اعلان کر دیا تھا ۔2015  میں عبقری کے ہیڈر میں ایک عمل لکھا ہوا تھا بے اولاد لوگوں کیلئے: عمل یہ تھاکہ پانچ سو بار روزانہ سورۃ کوثر بمعہ بسم اللہ کے توجہ اور دھیان سے پڑھی جائے اول و آخر تین تین با درود شریف تو اللہ رب العزت اولاد عطا فرما دیں گے۔ہم دونوں میاں بیوی نے اس عمل کو ڈاکٹروں کی مایوس کن باتوں کے باوجود پڑھا اللہ رب العزت نے کرم کیا اور اس عمل کی برکت سے ہمیں خوشخبری ملی اور اللہ نے ہمیں چاند سا بیٹا دیا۔عمل کریں اور لوگوں تک پھیلائیں۔(راشد شمسی‘ لاہور)