محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتی ہوں۔عبقری میں چھپے وظائف‘ واقعات اور ٹوٹکے سب کی کیا تعریف کروں‘ تعریف تو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہیے مگر جو لوگ دنیا میں اچھے کام کرتے ہیں وہ واقعی تعریف کے قابل ہوتے ہیں جیسا کہ آپ کررہے ہیں۔ آج میں آپ کو صرف عبقری کی ’’روحانی پھکی‘‘ کے لاجواب فوائد بتانے لگی ہوں۔ میرا بھانجا جس کی عمر 18 سال ہے‘ عید کے دن آیا‘ نوشہرہ سے آیا اور آتے ہی تکلیف سے کراہنے لگا‘ پوچھنے پر بتایا کہ میرا پیشاب اور پاخانہ بند ہے اور تکلیف بہت ہی زیادہ ہے‘ واقعی پیٹ سخت پھولا ہوا تھا‘ میں نے اللہ کا نام لے کر اسے روحانی پھکی دی اور کہا کہ پندرہ منٹ کے بعد پھر لےلینا۔ اللہ کے فضل و کرم سے اس کو پیشاب کی حاجت ہوئی اور اس کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی‘ پھر دوبارہ جب اس کو پھکی دی اور کچھ وقت گزرنے کے بعد بڑے پیشاب کی حاجت ہوئی‘ یہ تھا روحانی پھکی کا کرشمہ۔ اس کے علاوہ گھر میں کسی کو کوئی مسئلہ ہو‘ بدہضمی‘ پیٹ درد‘ بخار ہم صرف روحانی پھکی دیتے ہیں اور مسئلہ چٹکیوں میں حل۔(ن، پشاور)