Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی پچھلے چار سال سے مسلسل قاری ہوں۔ میرے شوہر بہت غصے والے تھے‘جب انہیں غصہ آتا تو انہیں کچھ ہوش نہ رہتا اور اکثر مجھ پر ہاتھ تک اٹھادیتے۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت بڑا ہنگامہ کھڑا کردیتے۔ پھر ماہنامہ عبقری میں ایک وظیفہ دیکھا اور روزانہ درج ذیل آیت سات سومرتبہ روزانہ پڑھنی شروع کردی ۔  اس کے علاوہ آپ کی کتاب ’’کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاء اور سائنسی تحقیقات‘‘ میں سے وظیفہ 21 دن والا‘ چاروں قل‘ آیت کریمہ‘ آیۃ الکرسی اول وآخر درود پاک پڑھنا شروع کیا‘ ساتھ ہی سجدہ میں جاکر

پڑھنا شروع کیا‘ دیکھتے ہی دیکھتے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بدلنا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ میرے آج کے شوہر اور کل کے شوہر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شکریہ عبقری! (ع،ٹ)