Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کبھی کبھار ایک اللہ والے بہت ہی بزرگ شخصیت کی خدمت میں حاضری کا موقع ملتا ہے۔ چند ایک وظائف جو حضرت مدظلہ العالی نے مجلس میں مختلف لوگوں سے فرمائے وہ درج کرتا ہوں:۔ حضرت نے فرمایا کہ ہر کام اور جائز مقصد کیلئے  کا ایک لاکھ دفعہ تمام گھر کے افراد کا ایک جگہ مجتمع ہوکر پڑھنا اکسیر ہے اور حاجت کو پورا کرتا ہے۔ مجھے ایک جاننے والے نے بتایا کہ ہمارا ایک ضروری کام کسی طرح سے حل نہیں ہورہا تھا۔ حضرت نے فرمایا کہ ایک لاکھ دفعہ اَللہُ الصَّمَدُ پڑھیں ابھی تین حصے پڑھا تھا کہ اللہ نے کام حل فرمادیا۔ ہم نے خود گھر میں مختلف جائز مقاصد کے حل کیلئے حضرت کے ارشاد پرپڑھا۔ اللہ نے کامیابی عطا فرمائی۔
وظیفہ جو حضرت ہر پریشان، آسودہ حال کو عطا فرماتے ہیں:۔ نماز کے بعد 101 مرتبہ پڑھنا ہے اور بروز جمعہ عصر تا مغرب ایک ہی جگہ پر یکسوئی سے لاتعداد مرتبہ پڑھیں۔ ہمارا ہمسایہ عرصہ سے دماغی امراض کا شکار چلا آرہا تھا۔ حضرت کی خدمت میں لے گئے۔ حضرت نے فرمایا کہ ہر نماز کے بعد اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اسے حیرت انگیز طریقہ سے سکون عطا فرمایا۔ (محمد عثمان غنی‘ جوہرآباد)