Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے ملازمت کے حصول کا‘ جو کہ بندہ کو اس کے دوست نے بتایا تھا‘ خود بھی کیا اور جس کو بھی بتایا فائدہ ہوا۔ عمل روزانہ کرنا ہے اکتالیس دن روزانہ۔فجر کے بعد اکیس مرتبہ درود پاک‘ چاروں قل اور پھر آخر میں اکیس مرتبہ درود پاک۔ظہر: اول وآخر بائیس مرتبہ درود پاک اور درمیان میں چاروں قل۔ عصر: اول و آخر تئیس مرتبہ درود پاک اور درمیان میں چاروں قل۔ مغرب: اول وآخر چوبیس مرتبہ درود پاک اور درمیان میں چاروں قل۔ عشاء: اول و آخر پچیس مرتبہ درود پاک اور درمیان میں چاروں قل۔ یہ عمل اکتالیس دن کا ہے۔ مگر اللہ کے حکم سے ملازمت پہلے بھی مل جاتی ہے۔(اسد اللہ‘ لاہور)