محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نسخہ ہےجو ہڈی جوڑنے کیلئے لاجواب ہے۔ ھوالشافی: چندرس کسی بھی پنساری سے لے کر اس کو پہلے توے پر رکھ کر کھل کرلیں یعنی چندرس کو جب گرم توے پر رکھیں گے اس کا پھول سا بنے گا پھر اس کو پیس کر باریک پاؤڈر بنالیں۔ ایک چمچ چھوٹا چائے والا صبح نہار منہ مکھن‘ کیپسول یا پھر حلوے میں رکھ کر نو سے دس دن استعمال کریں پھر نو سے دس دن کا وقفہ دے کر پھر اتنے ہی دن استعمال کریں۔ ہڈی چاہے کسی انسان کی ٹوٹی ہو یا جانور کی یکساں مفید ہے۔ جانور کیلئے مقدار بڑھادیں اور انہیں مکھن کےساتھ روٹی میں رکھ کر یا پھر دودھ کے ساتھ نال میں رکھ کردے سکتے ہیں اور اگر چندرس میں ہم تھوڑی سی سرخ پھٹکڑی ملادیں تو اور بھی فائدہ ہوگا۔ (ف۔ کوثر‘سندھ)