Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں موجود وظائف و نسخہ جات سے خوب فوائد اٹھاتی ہوں۔ ایک نسخہ ہمارا آزمودہ ہے جو درج ہے۔ھوالشافی: بادام آدھ پاؤ‘ اسپغول کا چھلکا تین تولہ‘ مصری تین تولہ‘ کمرکس تین تولہ‘ طباشیر تین تولہ‘ چھوٹی الائچی دس روپے۔ ان سب کو کوٹ کر پھکی بنالیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچ دودھ کے ساتھ کھائیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں لاجواب فرق محسوس ہوگا۔ (منیبہ ممتاز‘ بھکر)