محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ ہوں۔ تقریباً ایک سال سے مسلسل جمعرات کے روز مغرب کے بعد ہونے والے درس روحانیت و امن میں شرکت کررہا ہوں۔میرا درس میں آنے کا بہانہ میرے میٹرک کے پیپرز بنے۔ بات کچھ یوں تھی کہ میرے پیپرزسر پر تھے اور میری تیاری بالکل بھی نہ تھی‘ بہت کوشش کے باوجود بھی مجھ سے پڑھا نہیں جاتا تھا۔میرا ایک دوست مجھے ایک دن تسبیح خانہ لے آیا اور ہم نے درس سنا‘ درس کے بعد میں نے اللہ سے رو رو کر دعا کی کہ یااللہ مجھے پیپرز میں اچھے نمبروں سے کامیاب کر۔اسی طرح پیپرز بھی آگئے اور ختم بھی ہوگئے۔ مگر میں نے درس میں آنا نہ چھوڑا ۔ مگر جب رزلٹ آیا تو مجھے تو یقین ہی نہ آیا کہ میں بہت اچھے نمبروں سے کامیاب ہوا ہوں۔ محترم حکیم صاحب !یہ سب درس ہی کی برکت ہے۔ اب مسلسل ایک سال ہوگیا ہے میں اپنی والدہ کے ساتھ درس میں شرکت کرتا ہوں اور فیض پاتا ہوں۔
(علی حیدر مبین‘ لاہور)