Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اگر چہرے پر زیادہ مہاسے ہوں تو کچھ نیم کی سوکھی پتیوں کوپیس لیں اور اس کو ایک بوتل میں بند کرکے رکھیں اب ایک چمچہ ان پسی ہوئی پتی میں ایک چمچہ مٹی اور ایک چمچہ دہی اچھی طرح ملا کر اسے چہرے پر مل لیں اور اسے آدھا گھنٹہ چہرے پر لگا رہنے دیں‘ نیم کی پتی کے اثر سے چہرے پر ہلکی سی جلن محسوس ہوگی لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ آدھ گھنٹہ بعد چہرے کو صاف ٹھنڈے پانی سے دھولیں‘ چہرے کو دھونے سے پہلے بھیگی ہوئی انگلیوں سے صاف کریں‘ کتنے بھی زیادہ چہرے پر مہاسے ہوں‘ تین مرتبہ اس عمل کو دہرانے سے فائدہ نظر آئے گا۔ (رشیدہ خانم‘لاہور)۔