Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے والد کی وفات کے بعد میں بہت پریشان تھا‘ گھر کے مالی حالات دن بدن خراب ہورہے تھے‘ میں گھر میں بڑا تھا‘ بہن بھی کوئی نہ تھی اور نہ ہی کوئی بظاہر سہارا۔۔۔ایک دن والد صاحب خواب میں آئے اور انہوں نے مجھے یہ وظیفہ دیا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اَلْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْن۔ پڑھنے کو بتایا۔ میں نے سارا دن کُھلا پڑھنا شروع کردیا۔ اس سے پہلے میں نے یہ وظیفہ پہلے کبھی نہیں پڑھا تھا‘بعد میں ایک مرتبہ حدیث میں بھی اس وظیفے کی تصدیق ہوگئی‘ اس وظیفے کی برکت سے اللہ نے میرے رزق میں بہت برکت ڈال دی ہے۔ شاید اسی وظیفے ہی کی برکت ہے کہ والد صاحب اکثر خواب میں اکثر رہنمائی فرماتے ہیں۔ (ارشد زبیر‘ سرگودھا)۔