Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک حلوے کا نسخہ ہے جو کہ قوت بدن دافعہ سستی اور ممسک ہے۔
ھوالشافی: چھلکا اسپغول 5 تولہ‘ مصری 5 تولہ‘ الائچی خورد 4 ماشہ‘ ثعلب مصری 3 ماشہ‘ دودھ گائے ایک کلو۔ دودھ میں مصری اور چھلکا اسپغول شامل کرکے آگ پر گرم کریں‘ ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں ہلکی آنچ پر رکھنا ہے‘ پھر آگ سے اتار کر ثعلب اور الائچی باریک کرکے ملادیں‘ چمچ سے خوب ہلادیں‘ پھر کسی بڑے برتن میں پھیلادیں‘ یہ دو دن کیلئے حلوہ تیار ہے۔ مردانہ طاقت کیلئے دو ماہ تک کھانا ہے۔ (ڈاکٹر ظفر حمید ملک‘ اٹک)۔