Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ چند ماہ قبل عبقری شمارے میں ایک عمل چھپا تھا‘ میں نے جب بھی کسی مشکل یا مصیبت کے وقت وہ عمل کیا‘ میری دعا فوراً قبول ہوئی اور مشکل ٹلی۔ وہ عمل یہ ہے:۔ چار نفل پڑھیں‘ پہلی رکعت میں 100 مرتبہ‘ دوسری رکعت میں 70 مرتبہ‘ تیسری رکعت میں 50 مرتبہ اور چوتھی رکعت میں 27 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے‘ اس کے بعد 300 دفعہ درود شریف اور 70 مرتبہ استغفار۔۔۔ انشاء اللہ جو بھی دعا مانگو گے قبول ہوگی‘ اور ہر مسئلہ کا حل نکلے گا۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام شائع مت کیجئے گا۔(پوشیدہ)۔