میرا چھوٹا بھائی ہے‘ جو پہلے مجھے ہر وقت گالیاں دیتا رہتا تھا‘ کوئی جادو کا اثر ہے کیونکہ میرا بھائی پہلے میرا بہت اچھا دوست تھا‘ پھر دو سال گھر سے باہر رہا ہمارے کسی عزیز کے ہاں جب واپس آیا تو کایا ہی پلٹی ہوئی‘ سات آٹھ سال اس کی گالیاں سنی ہیں‘ مگر اب سکون ہے بلکہ جس دن میں نے یہ عمل کیا اس نے گالیاں دینا اسی دن بند کردیں۔ عمل یہ ہے:۔ میں نے تو صرف ایک دفعہ ہی عمل کیا مگر اس وقت جو میرے یقین کی کیفیت تھی وہ میں ہی جانتی ہوں‘ بس پڑھا اور ہوگیا۔ آدھی رات کو زمین پر پیشانی رکھ کر سجدہ کرنا ہے اور سجدہ میں پچپن مرتبہ اَلْمُذِلُّ پڑھ کر سجدے میں ہی تین بار الٰہِیْ اَیْمَنِّیْ مِنْ فُلَانَ یَامَذِلُّ (یاالٰہی امان دے مجھے فلاں شخص سے اے ذلیل کرنے والے)۔ بہت طاقتور عمل ہے۔(پوشیدہ) ۔