Search

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ خَیْرَ عُمْرِیْ اٰخِرَہٗ وَخَیْرَ عَمَلِیْ خَوَاتِیْمَہٗ وَخَیْرَ اَیَّامِیْ یَوْمَ اَلْقَاکَ فِیْہِ۔
ترجمہ: ’’اے میرے پروردگار! میری عمر کا بہترین حصہ اس کے آخری وقت کو بنائیے اور میرے آخری اعمال کو بہتر بنائیے اور میری زندگی کے دنوں میں سب سے اچھا اور بہترین دن وہ بنائیے جس دن میں آپ سے ملوں۔‘‘
یہ دعا صبح و شام سات سات مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔
پانچ چیزوں کی حفاظت:اس دعا کی برکت سے بندہ کا دین‘ اس کی جان‘ اس کی اولاد‘ اس کی بیوی اور اس کا مال اللہ کی حفاظت میں آجاتا ہے۔ وہ دعا درج ذیل ہے:۔
بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ۔ صبح و شام سات سات مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔(احمد رضا شاہ‘ سوات)