1۔اچھے خوابوں کو پسند کرنا اور ان سے خوش ہونا۔ 2۔ بڑوں کا چھوٹے سے خواب معلوم کرنا۔ 3۔ مسجد میں خواب معلوم کرنا۔ 4۔ مسجد میں خواب کی تعبیر دینا۔ 5۔ تعبیر دیتے وقت دعا ءماثورہ کا پڑھنا۔ 6۔ فجر کے بعد خواب کی تعبیر دینا۔ 7۔ خواب کی کسی صالح صاحب الرائے اور اہل تعبیر سے تعبیر لینا۔ 8۔ خواب صالح یا اہل محبت سے ذکر کرنا۔ 9۔ اچھے خواب پر الحمدللہ کہنا۔ 10۔ برے خواب پر تعوذ پڑھنا۔ 11۔ پریشان کن خواب پر نماز پڑھنا۔ پریشان کن اور برے خواب کا کسی سے ذکرنہ کرنا۔
ذکر خواب کے آداب
احادیث مبارکہ سے اچھے خواب کے ذکر کے تین آداب معلوم ہوئے۔٭الحمدللہ کہے۔ اسے ذکر کرے۔ اس کی تعبیر کسی عالم خیر خواہ (واقف فن) سے لے۔
خواب کی تعبیر دیتے اور سنتے وقت کیا پڑھے
حضرت ضحاک جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب سننے کے وقت پڑھا: ”خَیرِتَلقَاہُ وَشَرِّتَوَقَّاہُ وَخَیرِلَنَا وَشَرِّلِاَعدَآئِنَا وَالحَمدُلِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ۔ (سیرة الصحابہ)ترجمہ:”تم کو بھلائی حاصل ہو‘ برائی سے محفوظ رہو‘ بھلائی ہمارے لیے برائی دوسروں کیلئے تعریف اللہ کیلئے جو ہر عالم کا مربی ہے۔“
اچھا خواب دیکھے تو کیا کرے؟
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں جانب ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے اس کی برائی سے پناہ مانگے (ابن ماجہ)٭حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں جانب تھوک دے اور شیطان سے پناہ مانگے۔ (اعوذباللہ من الشیطن الرجیم) پڑھے اور کروٹ بدل لے۔ (ابودائود)