Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت زبردست ہے اس میں روحانی محفل کے کالم نے میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔ محترم حکیم صاحب میرے تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی۔ تینوں کی عمریں ابھی آٹھ سے لیکر 12 سال تک ہیں۔ لیکن تینوں نہایت ضدی اور بدتمیز تھے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ میں نے مسلسل تین ماہ روحانی محفل مکمل توجہ اور یقین کے ساتھ کی اور اللہ سے بچوں کو راہ راست پر لانے کی دعا کی۔ صرف پہلے ماہ کی روحانی محفل کرنے سے ہی میرے بچوں میں زبردست تبدیلی واقع ہوئی اور میرے بچوں میں ضدی پن اور بدتمیزی بالکل ختم ہوگیا ہے۔ میرے بچے میری ہربات بہت توجہ اور دھیان سے سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں اور ماشاءاللہ اب تو نماز بھی پڑھ رہے ہیں۔ (سلمیٰ ناز‘ لاہور)