Search

جو رشتہ دار ناراض ہیں! آئیے منانے کا گُر لیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری روحانی کلاس میں ایک عمل پڑھا تھاکہ کائنات کے راز و رموز کو جاننے کیلئے روزانہ 121 مرتبہ قٓ و القرآن المجید پڑھنا ہے۔ یہ عمل مسلسل40،70 یا120 دن کرنا ہے۔ میں نے120دن پڑھا ‘جس سے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل ہوا‘میری چچی جن سے ہماری صلح نہیں تھی‘ میں دعا کرتا تھا کہ صلح ہوجائے اور مجھے 2,3 بار خواب میں نظر آیا کہ چچی جان تو مان رہی ہیں لیکن میرا کزن صلح کرنے کونہیں مان رہا‘ عمل جاری رکھا تو خواب میں دیکھا کہ کزن بھی مان گیا ہے پھر میں نے گھر والوں کوکہاکہ اب ان کے گھر جانا چاہیے ہم لوگ بھائی کی شادی کا کارڈ دینے گئے‘ وہ خوش ہوئے لیکن کزن نہیں مانا‘ ہم پھر گئے‘ کزن نہیں اور چچی نے کہاکہ وہ مان جائے تو صلح ہی صلح ہے اور اگلے دن میری ماںگئی اور میرے کزن کو منالیا‘ یوں صلح ہوگئی اور خواب کی حقیقت بھی کھل گئی۔ (شاہد فاروق،لاہور)