Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے تسبیح خانے سے جڑے نو سے دس سال ہوگئے ہیں میں عبقری کی ادویات استعمال کرتی ہوں۔ پہلے ہر وقت انگریزی ادویات استعمال کرتی تھی مگر جب سے تسبیح خانے سے جڑے ہیں الحمد للہ کبھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے گھر کے سب افراد عبقری کی دوا استعمال کرتے ہیں۔ تقریباً تین سال پہلے کی بات ہے میں بہت زیادہ کمزوری تھی بھوک بھی ٹھیک سے نہیں لگتی تھی کوئی کام کرتی تھی تو کمر کا شدید درد ہوتا تھا ہر وقت ٹانگوں میں درد رہتا تھا، آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے بیس ڈبیاں روحانی پھکی کھانے کے لیے دیں ابھی میں نے چھ سے سات ڈبی ہی استعمال کیں تھیں کہ اس دوران ہی میرے اندر کافی تبدیلی آنا شروع ہوگئی وقت پر بھوک لگنا شروع ہوگئی اور صحت بھی اچھی ہوگئ لوگ مجھ کہتے کہ صحتمند ہوگئی ہوں چہرہ بھی بھرا بھرا سا لگتا ہے یہ سب روحانی پھکی کی برکات کا نتیجہ تھا۔ گھر میں بھی کسی بچے یا بڑے کو پیٹ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو روحانی پھکی ہی استعمال کرتے ہیں ماشاء اللہ سے چند خوراکوںکے استعمال سے ہی افاقہ ہوتا ہے۔ روحانی پھکی جوڑوں کے درد میں بھی بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ اس کے علاوہ جس کسی کو پیچش لگے ہوں اس کے لیے بھی روحانی پھکی بہت کمال کی چیز ہے ۔(ثوبیہ، راولپنڈی)