محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 21 سال ہے دو ماہ پہلے میں نے محسوس کیا کہ میرے جسم پر برص کے نشان پڑنا شروع ہوگئے ہیں لیکن میں نے زیادہ غور نہیں کیا یہ سوچ کر بات کو درگزر کردیا کہ شاید وٹامنز کی کمی کے باعث ایسا ہورہا ہے لیکن چند ہفتے بعد میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جو بالکل ہلکے ہلکے نشان تھے گہرے ہوتے جارہے تھے میں پریشان ہوگیا اور مجھے یقین ہوگیا تھا کہ یہ برص ہی ہے ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے کہا آپ کا شک بالکل درست ہے آپ برص کا شکار ہیں تقریباً دو ہفتے آپ دوائی کھائیں ٹھیک ہو جائیں گے میں نے دو ہفتے دوائی استعمال کی اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ برص کے نشان پھیلنا بند ہوگئے تھے لیکن جو موجودہ نشان تھے وہ ختم نہیں ہورہے تھے ۔ میرے ایک جاننے والے نے مجھے عبقری دواخانے کا بتایا کہ وہاں جائو اور برص مرہم لائو اور اس کی دو سے تین مرہم استعمال کرو ٹھیک ہو جائو گے میں دواخانے گیا اور تین ڈبی برص مرہم لایا اور لکھی گئی ہدایات کے مطابق جہاں جہاں نشان تھے وہاں مرہم لگا لیتا ۔ میں یہ عمل رات میں کرتا تھا تقریباً دو ہفتوں کے مسلسل استعمال سے میں نے غور کیا کہ برص کے جو نشانات تھے وہ مدہم پڑنا شروع ہوگئے تھے تقریباً آٹھ ہفتے مسلسل مرہم کے استعمال سے نشانات مکمل طور پر ختم ہوگئے اور میں نے سکھ کا سانس لیا۔ (ذیشان فاروق، شاہدرہ)