(سحرش،لاہور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری امی عبقری رسالہ بہت شوق سے گھر لے کر آتی ہیں ۔ ان سے جب میں نے سنا کہ کتنے کمال کا ہے تو مجھے بھی پڑھنے کا شوق ہوا۔ اس میں دیئے گئے وظیفہ کے کرنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ شادی کے بعد مجھے بہت سے مشکلیں دیکھنی پڑی جس میں سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ میرے بچے نہیں بچتے تھے مجھے چیزیں ڈراتی تھیں۔اس سے پہلے میں سمجھتی تھی کہ یہ طبی مسئلہ ہے میں نے اس کے لیے بہت سی ادویات کھائی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا پھر مجھے کسی اللہ والے نے بتایا کہ بیٹی تمہارے اوپر کسی نے علم کیا ہوا ہے اس لیے تم اس کا روحانی علاج کروائو۔ میں نے پھر ادویات چھوڑ کر روحانی علاج کروانا شروع کردیا‘ ایک سال پورا علاج کروایا لیکن فرق نہیں پڑا۔ ایک روز عبقری رسالہ پڑھ رہی تھی اس میں یَاقَہَّارُ کا وظیفہ بتایا گیا کہ اس سے جادو کا ہر مسئلہ حل ہو جاتا ہے میں نے یقین کے ساتھ کرنا شروع کیا پانی میں پائوں ڈبو کر25 دن کے اندر اللہ کا کرم ہوا اور میں امید سے ہوگئی۔