Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے جب سے نہار منہ زیرہ پانی شروع کیا وزن کم ہورہا ہے۔ طریقہ: دو چمچ زیرہ، ایک گلاس پانی میں بھگو دیں پوری رات۔ صبح وہ پانی ابال لیں جب آدھا رہ جائے اس پانی کو چھان لیں۔ اس میں ایک لیموں کا رس ڈال لیں پھر وہ پانی چسکی چسکی پی لیں۔ اس پانی پینے کے تقریباً دو گھنٹے کے بعد ناشتہ کیجئے۔انتہائی سادہ اور پراثر ٹوٹکہ ہے۔ زیادہ میٹھی‘ مصالحہ دار اور تلی اشیاء سے پرہیز کیجئے (صفیہ، پوشیدہ)