محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے درس میں کمر درد اور مہروں کے لیے دوائی کا سنا تھا جو کسی بھائی نے بتایا تھا کہ اس کو بھی یہی تکلیف تھی یہ نسخہ استعمال کیا‘میں بھی وہ نسخہ بنا کر استعمال کررہی ہوں مجھے بھی کافی فرق ہے۔
نسخہ: سنڈھ، بکھڑا اور اسگندھ ناگوری ہم وزن لے کر پیس لیں اور رات کو ایک چائے کا چمچ نیم دودھ ایک گلاس کے ساتھ لیں ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ نسخہ استعمال کیجئے۔ (عفت پروین، لاہور)