محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں ہجویری محل (شیخوپورہ لاہور روڈسٹاپ قلعہ ستار شاہ)آستانہ منت مراد کے حوالے سے پڑھامجھے نوکری نہیں مل رہی تھی۔ایک سال سے بے روزگار تھا،ہجویری محل کے آستانہ مَنّت مُراد میں جا کر ’’اسمائے حسنیٰ کے جلوئوں‘‘ کا عمل کیا اور اللہ پاک سے رو رو کر دعا کی ۔آپ یقین مانیں ابھی میں آستانہ مَنّت مُراد سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ ایک کمپنی سے کال آگئی کہ آپ نے جاب کیلئے اپلائی کیا تھا‘ کل انٹرویو کے لیے آجائیں۔ الحمدللہ !میرا انٹرویو کامیاب رہا ،میری سوچ سے زیادہ میری تنخواہ لگ گئی۔میں شیخ الوظائف کا نہایت مشکور ہوں کہ انہوں نے نورانی عملیات کے نایاب خزانے دکھی مخلوق خدا کیلئے عام کر دیئے۔مجھے یا کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہو میں اسے آستانہ منت مراد ہجویری محل کا بتاتا ہوں۔ بس جائیں عمل کیجئے اور کام ہوجائے۔ میں جھولیاں اٹھا اٹھاکر شیخ الوظائف کودعائیں دیتا ہوں۔ (کامران اختر‘ ننکانہ صاحب)