محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت سے رکھیں۔ میری امی بہت زیادہ بیمار رہتی تھیں ایک دن میں چار سے پانچ ٹیکے لگتے تھے اور پھر بھی پیٹ کا درد ختم نہیں ہوتا تھا۔ دو سال سے تقریباً لگاتار ایسا ہوتا رہا ہے ۔ پھر ہم نے والدہ کے پتے کا آپریشن بھی کروایا پھر بھی درد ختم نہیں ہوا پھر ہم نے آپ کو خط لکھا آپ نے جواب میں مُـحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْـمَدُ رَسُوْلُ اللہِ پڑھنے کا کہا۔ ہماری پوری فیملی نے امی کی بیماریوں کا تصور کرکے پورے یقین اور توجہ کے ساتھ تین لاکھ بار یہ وظیفہ پڑھا اس عمل کی برکت سے امی بالکل ٹھیک ہیں اب نہ ہی پیٹ درد ہے اور نہ ہی پتے کا مسئلہ سب ٹھیک ہوگیا ہے۔ (پوشیدہ، اٹک)