محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو پانچ سال ہوگئے لیکن اولادجیسی نعمت سے محروم تھا کیونکہ سارا مسئلہ مجھ میں تھا بہت سے علاج کروائے پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔ میرے ایک دوست نے مجھے عبقری دواخانے کا بتایا اور فون پر آپ سے وقت لیا۔ مقررتاریخ کو میں اور میری بیوی آپ کے پاس آئے میں نے اپنا مسئلہ بیان کیا تو آپ نے تسلی دی اور مجھے ایک وظیفہ دیا اور ساتھ میں ’’بے اولادی کورس‘‘ اور ’’دم والا شہد‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے استعمال کرنا شروع کیا ایک ماہ استعمال کے بعد ٹیسٹ کروایا تو سپرم کی تعداد جو بالکل زیرو تھی بڑھنا شروع ہوگئے میں رپورٹ دیکھ کر حیران تھا کہ اتنی ادویات کے استعمال سے کوئی فرق نہیں پڑا تھا عبقری دواخانے کی دوائی ابھی ایک ماہ ہی استعمال کی تھی کہ رزلٹ ملنا شروع ہوگیا میں نے دوائی مسلسل پانچ ماہ استعمال کی اور ٹیسٹ کروایا تو سپرم بالکل ٹھیک ہوگئے تھے۔ پھر میں وظیفہ کرتا رہا اور اللہ کی رحمت کا انتظار کرتا رہا ایک روز میں آفس تھا کہ اہلیہ نے فون کیا کہ آپ کے لیے خوشخبری ہے میں یہ سن کر سجدے میں گرگیا اور دو نوافل شکرانے کے ادا کیے الحمدللہ آج ایک بیٹی کا باپ ہوں ۔یہ سب آپ کی دعائوں اور خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائی کی تاثیر تھی جس نے ہماری جھولی کو بھر دیا۔ (ذوالفقار احمد، شیخوپورہ)