Search

(انتخاب: علامہ ابوعون حیدر نقوی المعروف کمی احمد پوری)

فرمانِ حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ و رضوانہٗ علیہ
’’کھانے کے بعد پشت کے بل لیٹنے سے جسم صحت مند ہوتا ہے۔ غذا ہضم ہوتی ہے اور جسم کی اندورنی تکالیف میں ٹھہرائو پیدا ہوتا ہے۔‘‘ نوٹ:یہ ترتیب دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد قیلولہ کی ہے۔ہمارے نبی پاک ﷺ قیلولہ (یعنی آرام ) فرمایا کرتے تھے۔
جدید سائنسی تحقیق
سپائین اینڈ ہیلتھ سنٹر کی تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد لیٹ کر کچھ دیر آرام کرنا پاور نیپ کہلاتا ہے۔ کیونکہ اس تھوڑے وقت کے سکون اور نیند سے جسم اور دماغ کو تقویت ملتی ہے۔ کنسنٹریشن اور ایکٹیو رہنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ پاور نیپ میموری ریکال کو بہتر بناتا ہے، دماغی تناؤ کو کم اور سٹیمنا کو بڑھاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر اور مینٹل سٹریس کو کم کرتا ہے، تمام جسمانی پریشر فیلڈ کنڈیشنز کو درست اور کنٹرول کرتا ہے۔ پاور نیپ 10-20 منٹ، 45-60منٹ 70-90 منٹ ہر انسان کی جسمانی اور دماغی کیفیت کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آپ سوئیں یا نہیں مگر سیدھے لیٹ کر آرام کرنا بطور موڈ بوسٹر کام کرتا ہے۔ نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن (NSF)کے مطابق ایڈلٹ صبح سویرے اور دوپہر دو سے تین کے درمیان سستی محسوس کرتے ہیں۔ کیفین کا استعمال جیسے چائے اور کافی کے ذریعے ایکٹیو رہنے سے بہتر ہے کہ کچھ دیر آرام کر لیا جائے۔