Search

(ن۔س‘ لاہور)

ہمارے محلے میں ایک بھائی مشینی کڑھائی کا کام کرتا تھا اس کی عید پر آنکھیں خراب ہوگئی کسی دوائی سے ٹھیک نہیں ہورہی تھی ان کی بیوی نے مجھ سے بات کی میں نے نظربد کا تعویذ جو آپ نے عبقری رسالہ 2016 جنوری صفحہ نمبر ۳۶ میں شادی کی بندش ختم کرنے کے لیے چھپا تھا وہ میں نے ان کو بناکر دیا میں نے سوچا شادی کی بندش ختم ہوسکتی ہے تو اس تعویذ کو چلانا چاہیے میں نے پانچ تعویذ بناکر دیئے ۔اللہ نے کرم کیا اور وہ بھائی ٹھیک ہوگیا۔میری بڑی بہن کا بیٹا 14 اگست والے دن گھر سے سیر کرنے نکلا لاپتہ ہوگیا مجھے شام چار بجے اطلاع آگئی کہ ان کا بیٹا مل نہیں رہا۔ میں نے سوچا 14 اگست کو بچے گھر سے باہر نکل جاتے ہیں آجائے گا مگر رات آٹھ بجے تک اسکی خبر نہ آئی میں نے اکیلے کمرے میں سات بار سورئہ والضحیٰ پڑھی پھر سورئہ لقمان کی آیت نمبر 16 پڑھ کر دعا کی ٹھیک آدھا گھنٹہ بعد اسکی اطلاع آگئی کہ بیٹا مل گیا ہے۔نظر بد اور بندش ختم کرنے کا تعویذ:
اگر نظر بد ہو‘ شادی میں رکاوٹ ہویا بیماری ہو تویہ تعویذ لکھ کر چند منٹ سرپر رکھیں پھر جلادیں ایک تعویذ سے نظر بدکا اثر پوری طرح سے ختم نہ ہوتو تین تعویذ کافی ہیں۔