محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے دو ہفتے سے شدید کھانسی تھی جو کسی بھی سیرپ یا دوائی سے نہیں جارہی تھی ہر وقت کھانسی کرتا رہتا۔ ایک روز جب میں جنرل سٹور سے کچھ گھریلو اشیاء لینےگیا تو کھانسی شروع ہوگئی تو جنرل سٹور کے مالک نے پوچھا کہ کب سے کھانسی ہے تو میں نے کہا کہ تقریباً دو ہفتے سے مسلسل کھانسی ہے کافی ادویات کا استعمال کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تو اس نے مجھ سے کہا کہ تم ایسا کرو کہ عبقری دواخانے کا شربت اعجاز اور شفاء حیرت سیرپ استعمال کرو۔ میں نے کہا آپ مجھے ایڈریس دے دیں میں لے آتا ہوں اس نے مجھے ایڈریس لکھ دیا میں اگلے روز عبقری دواخانے آیا اور ایک ایک شیشی دونوں سیرپ کی لی اور لکھی گئی ہدایت کے مطابق انہیں استعمال کیا ایک ہفتے کے استعمال سے میری کھانسی ختم ہوگئی اور میں حیران تھا کہ میں نے اتنی مہنگی سے مہنگی دوائی استعمال کی جس سے کوئی فرق نہیں پڑا اور ان دو سیرپ کے استعمال سے میری کھانسی ختم ہوگئی اور ان سیرپ کی قیمت آج کے مہنگائی کے دور میں بھی اتنی کم کے میں حیران ہوں۔ اب عبقری کی بہت سی ادویات کا استعمال میرے گھر میں ہوتا رہتا ہے انگریزی ادویات آنا بہت کم ہوگئی ہیں میں اور میرے تمام گھر والے اب دیسی اور خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردعبقری دواخانے کی ادویات استعمال کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دوسروں کو بھی ان دیسی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے کیونکہ انگریزی ادویات کا فائدہ وقتی ہوتا ہے لیکن دیسی ادویات کا فائدہ دیر پا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ عبقری کا شہد بھی استعمال کررہا ہوں جو بہت ہی خوش ذائقہ ہے میرے گھر اکثر جب مہمان آتے ہیں تو میں شہد لازمی پیش کرتا ہوں ۔ گائوں سے میرے تایا جی آئے تو میں نے ان کو شہد پیش کیا انہوں نے شہد کھایا اور کہا یہ اصلی شہد ہے کہاں سے ملا تمہیں؟ میں نے کہا کہ یہ عبقری دواخانے کا شہد ہے۔ اور پھر تایا جی گائوں جانے لگے تو میں نے بطور تحفہ ایک کلو شہد انہیں دیا جس پر وہ بہت خوش ہوئے۔ (سجاد حیدر، لاہور)