محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہائی بلڈپریشر کا مریض ہوں گزشتہ دنوں اچانک دل کے قریب درد سا اٹھا مجھے فوری نشتر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ادویات دے کر گھر بھیج دیا۔ دو دن بعد رپورٹ آئی تو تھوڑا سا دل کا مسئلہ نکل آیا یہ دیکھ کر میں ٹینشن میں آگیا۔ میں نے اپنے ایک خاص دوست سے مشورہ کیا تو اس نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اللہ خیر کریگا میں کل آتا ہوں وہ کل آیا تو اس نے مجھے پانچ بوتل ’’دل شفاء‘‘ کی دی میں نے کہا یہ کیا ہے اس نے کہا یہ دیسی ادویات کا مرکب ہے اس کا استعمال کرو جو دل کی شکایت ہے وہ ختم ہو جائے گی میں نے اس کا مسلسل استعمال جاری رکھا ختم ہونے پر دوبارہ دوست کو کال کی اس نے بتایا کہ ملتان میں عبقری کی ایجنسی ہے وہاں سے منگوا لو میں نے وہاںسے منگوائی تقریباً دس بوتل استعمال کے بعد جب میں نے ٹیسٹ کروایا تو ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ میں بھی حیران تھے کہ جو تھوڑا مرض لاحق ہوا تھا وہ ختم ہوچکا ہے۔ (غضنفر علی، ملتان)