محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے پچھلے ایک سال سے شوگر تھی۔ روزانہ کی بنیاد پر خالی پیٹ شوگر چیک کروانے پر 350 آتی تھی۔ ڈاکٹر نے مجھے روزانہ شوگر کی دو گولیاں کھانے کا مشورہ دیا اور میں کھاتا رہا۔ شوگر کی وجہ سے جسم اورہڈیوں میں درد رہنا تو معمول کی بات تھی کام کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔میری فیکٹری کے گیٹ پر ایک چوکیدار ہے جس کا تعلق پشاور سے تھا وہ مجھے اکثر دیکھتا تھا کہ میں بہت ہی سست رفتار سے چلتا تھا۔ اس نے مجھے ایک روز گیٹ پر روکا اور حال پوچھنے لگا میں نے اس کو بتایا کہ بھائی ایک سال سے شوگر ہوگئی ہے‘ گولیاں کھاتا ہوں تو چلتا پھرتا ہوں نہ کھائو تو طبیعت بہت خراب ہو جاتی ہے اس نے مجھ سے کہا کہ بھائی صاحب ایک دن آئے گا گولی کام کرنا چھوڑ دےگی اس لیے انگریزی ادویات کا استعمال ترک کرو اور دیسی ادویات استعمال کریں ۔ خان بھائی نے بتایا کہ اس کو بھی شوگر ہے لیکن وہ عرق شوگر شفاء استعمال کررہا جس کی وجہ سے پچھلے چھ ماہ سے اس کی شوگر کنٹرول میں ہے میں یہ سن کر ایک بار تو حیران ہوا پھر میں نے کہا کہ مجھے بھی منگوا دو اس نے بتایا کہ یہاں لاہور میں عبقری دواخانہ ہے وہاں سے مل جائے گی‘ میں نے ایڈریس لیا اور اگلے دن دواخانہ سے آکر چار بوتل لے گیا مسلسل دو ماہ کے استعمال سے میں نے اپنی شوگر کو کنٹرول پایا اور اب میں کبھی کبھی ایک گولی استعمال کرتا ہوں ورنہ عرق شوگر شفاء سے شوگر کنٹرول میں ہے۔ (نذیر احمد، لاہور)