(زاہد علی اکبر،ننکانہ صاحب)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ معدہ جتنا بھی خراب ہو اس کے لیے اپنا ہاتھ معدہ پر رکھ کر گیارہ بار یَاقَابِضُ پڑھنا ہے‘ پوری توجہ سے دھیان سے تو میں جب بھی اپنا یا کسی دوسرے بندہ کے معدہ پر ہاتھ رکھ کر یہ عمل کرتا ہوں تو اسی وقت اللہ پاک شفاء دیتے ہیں جس کو بھی یہ عمل بتاتا ہوں اس کو بھی بہت فائدہ ملتا ہے۔ موہکے ختم:ایک عمل میری بھابھی نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا اور اس کو اپنی بیٹی پر آزمایا سو فیصد رزلٹ ملا۔ عمل یہ کہ جس کسی کو چاہے وہ بچہ ہو یا بڑا ہو‘ موہکے ہوں وہ نیا جھاڑو لے اور مسجد کی صفائی کرے اور وہ جھاڑو مسجد میں ایک سائیڈ پر رکھ دے‘ اس عمل کے چند دنوں بعد حیرت انگیز طور پر موہکے جھڑ جائیں گے ۔ ان شاء اللہ