محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2016ء سے مسلسل عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اور اس میں دیئے گئے وظائف کو کرنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ میرے بھتیجےکے سر سے پائوں تک تمام جسم پر دانے تھے۔ ضلع صوابی کے تمام ہسپتالوں کا چکر لگایا لیکن وہ ٹھیک نہ ہو سکا پھر اس کے بعد کسی نے مجھے بتایا کہ اس کا علاج پشاور میں ایک بڑے ہسپتال میں ممکن ہے۔ میں بھتیجے کو وہاں لےگیا لیکن وہاں سے بھی اس کو آرام نہ آسکا۔ پھر میں ایک دن عبقری رسالہ پڑھ رہا تھا کہ اس رسالے میں مجھے ایک وظیفہ ملااسکی تفصیل درج تھی کہ اوّل پانچ مرتبہ درود شریف 500 بار حٰـمٓ لَایُنْصَرُوْن اور پھر آخر میں پانچ مرتبہ درود شریف پڑھنا تھا‘ تقریباً یہ پندرہ دن معمول بنایا اور پھر اس کے بعد تین مرتبہ روحانی غسل کروایا اب اللہ کے فضل کرم سے وہ صحت یاب ہے ۔ (سمیع اللہ، صوابی)