محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کی نسلوں میں خیریں اور عافیتیں منتقل فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ تقریباً ایک سال تک دستوں کی تکلیف کا شکار رہی بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث ہر وقت پتلے پانی کی طرح دست آتے تھے کمزوری سے بُرا حال تھا دنیا جہان کے ڈاکٹر، حکیم اور طبیب آزمائے مگر افاقہ نہ ہوا۔ ایک دن کسی اللہ والے سے سن کر سورئہ القصص کا وظیفہ آزمایا تو بہت افاقہ ملا اور دست بند ہوگئے۔ طریقہ کار:جتنا پانی آپ پورے دن میں پی سکتے ہوں وہ پانی کسی بوتل، برتن یا کولر میں بھرلیں اور صبح نماز فجر کے بعد اوّل آخر تین بار درود ابراہیمی کے ساتھ ایک بار سورئہ القصص پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اب پورا دن وہی پانی استعمال کرنا ہے ساتھ ایک چمچ شہد یا چینی بھی رکھ لیں اور پانی کے ساتھ اس پر بھی دم کردیں پورا دن یہی پانی پئیں اور وقفے وقفے سے شہد یا چینی بھی ساتھ ساتھ چاٹ لیں اس کے علاوہ پورا دن چلتے پھرتے وضو بے وضو اکتالیس بار یَاسَمِیْعُ پڑھ کر پیٹ پر دم کریں گیارہ دن تک یہی عمل مستقل کرنا ہے ناغہ نہیں کرنا خود پڑھ لیں یا گھر میں کسی اور سے بھی پڑھوا سکتے ہیں گیارہ دن میں آرام نہ آئے تو اس عمل کو دہرایا بھی جاسکتا ہے۔ (شاہانہ، کراچی)