محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! بچپن سے ہی سر درد کا شکار تھا‘ سر کے بال سفید‘ آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئیں‘ حافظہ انتہائی کمزور‘ کچھ بھی یاد نہ رہتا۔ زندگی میں سکون کیا ہوتا ہے کبھی جانا ہی نہیں۔ ہروقت پریشانی ہی پریشانی‘ سردرد کے لیے ہمیشہ درد ختم کرنے والی گولی ہمراہ رکھتا۔ بہت علاج کروایا‘ دم کروائے مگر صرف وقتی آرام ملتا۔ عبقری رسالہ گزشتہ دو سال سے پڑ ھ رہا تھا‘ عبقری رسالہ میں ’’ہجویری محل‘‘ (بمقام: لاہور شیخوپورہ روڈ‘ سٹاپ قلعہ ستار شاہ)کے متعلق معلوم ہوا کہ وہاں پر ’’آستانہ منت مراد ‘‘ ہے۔دوست کے ہمراہ وہاں گیا‘ وہاں خاص روحانی کلمات لکھی دم شدہ ٹوپی ملی‘ عمل کیا‘ ٹوپی سر پر رکھتے ہی انتہا درجے کا سکون ملا‘ جب سے یہ ٹوپی میرے سر پر ہے مجھ سردرد دوبارہ نہیں ہوا۔ صحت بھی بہتر ہوگئی ہے‘ دل کو بھی سکون ملا ہے‘ یادداشت‘ حافظہ بہترین ہوگیا ہے۔ آپ کوڈھیروں دعائیں دیتا ہوں۔ (کامران‘ قصور)