محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 21 سال ہے۔میں عبقری پچھلے ایک سال سے پڑھنا شروع ہوئی ہوں بہت ہی اچھا رسالہ ہے۔مجھے ایام کا مسئلہ تھا کبھی آتے اور کبھی چار چار ماہ نہ آتے جس کی وجہ سے میرا وزن بڑھنا شروع ہوگیا اور میں موٹاپا کی جانب جارہی تھی شرم کے مارے کسی کو بتاتی بھی نہیں تھی۔ عبقری رسالہ پڑھتے پڑھتے ’’ایام شفاء سیرپ‘‘ پر میرا دھیان گیا اور دل کو کچھ تسلی ملی ۔ جمعرات کو آپ کا درس سننے والدہ کے ساتھ تسبیح خانے آئی تو کچھ دیر کے لیے میں دواخانے گئی اور وہاں سے دو ایام شفاء سیرپ لیے اور دوبارہ تسبیح خانے آگئی۔ گھر جاکر میں نےاس دوائی کا بروشر غور اور دھیان سے پڑھا اور باقاعدگی سے اس کا استعمال کیا دوماہ کے استعمال سے ہی میرے ایام ٹھیک اور ترتیب سے ہوگئے میں نے سکھ کا سانس لیا اور اب میرا وزن بھی کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ (پوشیدہ، لاہور)