Search

آنکھیں دکھنا یا آنکھوں میں سرخی
لکڑی کی چوکی پر قبلہ رخ بیٹھ کر وضو کریں اور وہاں بیٹھے بیٹھے سو مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَکُمْ مِنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَ۔پڑھ کر عرق گلاب پر دم کریں اور اس کو ڈراپر سے تین تین قطرے دونوں آنکھوں میں ڈالیں۔ آنکھ دکھنے کے دوران لال مرچ سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
پریشان دماغی جس سے آسیب کا شبہ ہو
رات کو سونے سے پہلے وضو کریں اور روئی کے دو پھویوں پر ایک دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کرکے دونوں کانوں میں رکھ لیں۔ صبح بیدار ہونے کے بعد دونوں پھوئے نکال کر کسی ڈبیہ میں رکھ دیں۔ رات کو ان پھویوں پر پھر وہی عمل کریں اور دونوں کانوں میں رکھ لیں۔ یہ عمل چند ہفتے جاری رکھیں شفاء ہوگی۔
جسم کے کسی بھی حصہ کی ہڈی کا بڑھنا
تمام کاموں سے فارغ ہوکر رات کو سونے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِی خُسْرٍ سو مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اس عمل کی مدت نوے دن ہے۔