Search

روزگار کے لیے
جو شخص بے روزگار ہو ملازمت نہ ملتی ہو ’’یَاحَیُّ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ‘‘ تین ہزار ایک مرتبہ پڑھ کر آیۃ الکرسی 170 مرتبہ پڑھے گا اسے نوکری مل جائے گی۔
سردرد ، بخار اور درد شقیقہ کے لیے
سورئہ فاتحہ سات بار اوّل آخر درود شریف پڑھ کر دم کریں درد سر ،بخار اور در شقیقہ میںمفید ہے۔
ہر مرض سے نجات کے لیے
بعض صالحین سے ایک طریقہ یہ بھی منقول ہے ایک سفید پلیٹ پر سورئہ الفاتحہ اور حروف مقطعات لکھ کر پانی سے دھوکر نہار منہ چالیس دن پیا جائے تو ان شاء اللہ ہر مرض سے شفاء ہوگی۔
ہر قسم کے درد سے نجات کے لیے
درد والی جگہ پر سات بار سورئہ الفاتحہ پڑھیں اور ایک بار یہ دعا پڑھیں ’’اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّیْ سُوْءَمَا اَجِدُ وَ فُـحْشَہُ بِدَعْوَۃِ نَبِیِّکَ الْمُبَارَکِ الْاَمِیْنِ‘‘
زوجین میں محبت کے لیے
اگر زوجین کے درمیان محبت نہیں تو اکیس بار سورئہ الفاتحہ معہ تسمیہ شیرینی وغیرہ پر پڑھ کر چند ایام تک زوجین کو کھلائیں ان میں محبت پیدا ہوگی۔(شہزاد ‘ بورے والا)