محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 22 سال ہے۔ گرمیوں میں مجھے سب سے زیادہ فکر اپنے چہرے کی ہوتی ہے کیونکہ روزانہ کوئی نہ کوئی دانہ چہرے پر نکل آتا ہے اور اس طرح تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے جب تک گرمیوں کا موسم رہتا ہے میرا چہرہ دانوں اور دھبوں سے بڑھا رہتا تھا۔ بہت سی مہنگی اور مشہور کریمیں میں نے استعمال کیں لیکن فرق نہیں پڑا۔ مختلف ڈاکٹر سے ادویات کھائی، کیونکہ وہ کہتے تھے کہ تمہارا معدہ ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے تمہارے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی میرا معدہ بالکل ٹھیک تھا۔ کالج میں میری ایک سہیلی نے مجھ سے کہا کہ میں تمہیں ایک کریم لا کر دیتی ہوں وہ لگانا تمہارا چہرہ صاف ہو جائے گا ۔ اگلےروز وہ چھوٹی سی ڈبی کریم کی لائی جس پر دیسی کریم لکھا تھا جو کہ عبقری دواخانے کی تیار کردہ تھی پہلے تو میں نے لگانے سے انکار کردیا کہ یہ تو دیسی کریم ہے دیر سے اثر کرے گی لیکن اس کے اصرار پر صبح کالج جاتے اور رات کو سوتے ہوئے میں نے لگانا شروع کی ڈبی ختم ہونے پر میرے چہرے پر جو دانے تھے وہ کالے ہوگئے میں نے سہیلی سے کہا دانے ٹھیک ہوگئے ہیں لیکن داغ کا کیا کروں تو اس نے کہا ایک ڈبی اور استعمال کرو داغ بھی چلے جائیں گے اور ایسا ہی ہوا داغ بھی ختم ہو گئے۔ (نورین ، ظفر وال)